Signs Of The Fitnah Period
فتنے کے دور کی نشانیاں
(حصہ اول)
حضور اقدس ﷺ کی
تعلیمات کے سلسلے میں آج ایک ایسے موضوع پر مختصرا عرض کرنا چاہتا ہوں جس کی آج
ضرورت بھی ہے، اور آپ ﷺ کے ارشادات اور
تعلیمات کا یہ پہلو بہت کم بیان کیا جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضور اقدس ﷺ کو اس دنیا میں خاتم النبیین بنا کر مبعوث
فرمایا۔ آپ ﷺ پر نبوت کے سلسلے کی تکمیل
فرمائی۔اور آپ ﷺ کو دوسرے انبیاء پر یہ
امتیاز عطا فرمایا...